Training & Certifications

IOSH، NEBOSH یا OSHA؟ کون سا سرٹیفیکیٹ منتخب کریں؟

By Abu Abbas
صنعتی سائٹ پر دو سیفٹی پروفیشنلز IOSH، NEBOSH اور OSHA سرٹیفیکیشن کے راستوں کا موازنہ کرتے ہوئے

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

آيوش، نیبوش یا اوشا؛

کس سرٹیفیکیشن کا انتخاب کروں؟

 

آيوش، نیبوش، اور اوشا وسیع پیمانے پر حاصل کیے جانے والے اور قابلِ قبول سرٹیفیکیشنز ہیں - اگرچہ اوشا کے بارے میں انڈسٹری میں ایک دوسری رائے بھی پائی جاتی ہے، جس پر ہم آگے بات کریں گے۔ ٹریننگ انڈسٹری میں یہ اکثر پیکجز کی صورت میں دستیاب ہوتے ہیں، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں ان کی ضرورت ہے، یا یہ ہماری ضروریات پوری کرتے ہیں؟

آيوش منیجنگ سیفلی، نیبوش انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ، اور اوشا 30 آورز، عام سرٹیفیکیشنز ہیں، لیکن انہیں محض "اوشا، آيوش ، اور نیبوش" کہا جاتا ہے۔ آج کل رجحان نیبوش بین الاقوامی جنرل سرٹیفیکیٹ سے نیبوش لیول 6 ڈپلومہ کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

اگر آپ ایک نئے پروفیشنل ہیں اور سیفٹی آفیسر یا فیلڈ سیفٹی ریپریزنٹیٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں، تو براہِ راست نیبوش لیول 6 ڈپلومہ کی طرف نہ جائیں۔ بلکہ ابتدا ایک بنیادی یا سپروائزری سطح کے سرٹیفیکیٹ سے کریں، جیسے آيوش منیجنگ سیفلی۔ مناسب فیلڈ تجربہ حاصل کرنے کے بعد، نیبوش انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ کی طرف بڑھیں، اور پھر نیبوش لیول 6 کی طرف - اگر آپ نیبوش کا راستہ منتخب کر رہے ہیں۔

اگر آپ کو براہِ راست کسی سینئر عہدے پر گراؤنڈ لیول یا فیکٹری فلور کا تجربہ حاصل کیے بغیر رکھا جاتا ہے، تو یہ خلا آپ کے فیصلوں اور طریقۂ کار میں ظاہر ہوگا، اور آپ خود بھی اسے محسوس کریں گے۔ اسی طرح، فیلڈ کے تجربے کے بغیر اعلیٰ سطح کا سرٹیفیکیشن رکھنا اپنی نوعیت کا ایک اور تعلیمی خلا پیدا کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سرٹیفیکیشنز کو بھی - رسمی تعلیمی نظام کی طرح - مختلف سطحوں میں ترتیب دیا جاتا ہے ۔ ہر سطح علم اور تجربے کے ایک خاص مرحلے کے لیے بنائی گئی ہے۔ آپ کو اکثر بروشرز میں یہ جملہ ملے گا: "اس کورس کے لیے کسی پیشگی اہلیت کی ضرورت نہیں، تاہم شعبے کا علم ضروری ہے۔" اس کا مطلب کیا ہے؟

یہ نرم مزاجی سے یہ بتانے کا طریقہ ہے کہ عملی تجربہ اب بھی اہم ہے، چاہے کوئی باضابطہ پیشگی شرط موجود نہ ہو۔ ہمیشہ اس چیز کو ترجیح دیں جو حقیقت میں آپ کی قابلیت بناتی ہے، اور اپنے تجربے اور سرٹیفیکیشن کی سطح کو ایک ساتھ، قدم بہ قدم آگے بڑھنے دیں۔

آئیے ہیلتھ سیفٹی پروفیشنلز کے لیے ایک پروفیشنل راستہ تجویز کرتے ہیں ، اور ان سرٹیفیکیشنز اور ان کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں۔

آيوش، برٹن بیس ایک پروفیشنل باڈی ہے، جو ٹریننگ کورسز بھی مہیا کرتا ہے، جیسے آيوش ورکنگ سیفلی، اور آيوش منیجنگ سیفلی۔ نئے پروفیشنلز اور فیلڈ اسٹاف کو آيوش منیجنگ سیفلی سے ابتدا کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ یہ سرٹیفیکیشن ہزارڈ ائڈنٹیفیکیشن، سیفٹی مینجمنٹ، انسیڈنٹ انویسٹیگیشن، اور اڈیٹنگ میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

ایک بار جب آپ کو ورک سائٹ کے آپریشنز اور اور میں مینجمنٹ کی اچھی طرح سمجھ آجائے، تو آپ نیبوش انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ کی طرف بڑھ سکتے ہیں، جو سیفٹی مینجمنٹ کو مزید گہرائی سے بیان کرتا ہے۔

یہی منطق نیبوش سرٹیفیکیشنز کے اندر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اپنا سفر نیبوش انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ سے شروع کریں، پھر لیول 6 کی طرف بڑھیں۔ اگر آپ دوسری صنعتوں، جیسے پراسیس سیفٹی یا آئل اینڈ گیس کے شعبے میں کام کر رہے ہیں یا ا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ نیبوش کے ان شعبوں سے متعلق سرٹیفیکیشنز کی طرف بھی بڑھ سکتے ہیں۔

سرٹیفیکیشن لیولز کے بارے میں ایک توجہ طلب نقطہ، لیول 3 یا لیول 6 کی درجہ بندی مکمل طور پر اس قومی اہلیتی فریم ورک پر منحصر ہوتی ہے جس کے تحت اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ایک سرٹیفیکیٹ جو ایک فریم ورک کے تحت لیول 7 پر ہے، وہ کسی دوسرے فریم ورک میں لیول 3 کے مساوی ہو سکتا ہے۔ کوئی سرٹیفیکیشن کورس منتخب کرتے وقت صرف سرٹیفیکیشن لیولز کو دیکھنے کے بجائے اس کے بنیادی فریم ورک کو چیک کریں۔

 

آئیے اوشا کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ بنیادی طور پر ایک امریکی ریگولیٹری فریم ورک، یعنی قانونی ضابطہ کار ہے، لہٰذا اسے نیبوش یا آيوش کی طرح پروفیشنل سیفٹی سرٹیفیکیشن کے بجائے قانونی تقاضوں کی ٹریننگ یا تربیت کہنا زیادہ بہتر ہے۔ اس کے باوجود، خلیج میں اوشا 30 آورز کنسٹرکشن، یا اوشا 30 آورز جنرل انڈسٹری، جیسے کورسز اب بھی وسیع پیمانے قابل قبول ہیں اور سیفٹی سرٹیفیکیشن کے طور پر دیکھے جاتے ہیں

 

اوشا خود بین الاقوامی سطح پر براہِ راست تربیت فراہم نہیں کرتا۔ اوشا کے افیشل اؤٹ ریچ ٹریننگ پروگرام کے ذریعے، اوشا سے مجاز یعنی اتھرائزڈ ٹرینرز کو امریکہ سے باہر اوشا 10 آورز اور اوشا 30 آورز کے کورسز کی تربیت یعنی ٹریننگ فراہم کرنے اور اوشا کے کورس کمپلیٹیشن سرٹیفیکیٹ ایشو کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ لہٰذا، ایسی تربیت یعنی ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے ٹرینرز کے پاس اوشا کی افیشل اتھرائزیشن کا ہونا لازمی ہے۔

اوشا کی تربیت آج بھی کیوں قابلِ قدر ہے، خاص طور پر خلیج اور بالخصوص سعودی عرب میں؟ اوشا کے کورس کا مواد بہت عملی اور بنیادی سطح سے متعلق ہوتا ہے۔ جہاں دیگر سرٹیفیکیشن مواد میں کوئی مبہم بات کہی جاتی ہے، جیسے "مناسب فاصلہ برقرار رکھیں"، وہاں اوشا کا مواد عام طور پر ایک واضح ہندسہ بتاتا ہے، مثلاً "2 میٹر"، جو اسے فیلڈ ورک میں براہِ راست قابلِ عمل بناتا ہے۔

بہت سے گلف سٹینڈرڈز، جیسے سابک اور سعودی آرامکو کے سٹینڈرڈز، اکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے سٹینڈرڈز میں مشابہت رکھتے ہیں، کیونکہ ان کے انجینئرنگ اور سیفٹی سٹینڈرڈز متعدد بین الاقوامی سٹینڈرڈز کا حوالہ دیتے اور انہیں شامل کرتے ہیں، جن میں اوشا، امریکن نیشنل اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ، اور نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

لہٰذا، اوشا کے سٹینڈرڈز سے واقفیت آپ کو ان معیارات کے ساتھ ایک مضبوط مشترکہ علمی بنیاد فراہم کرتی ہے، جو ایسی تنظیموں میں انٹرویوز اور فیلڈ ورک کے لیے حقیقی معنوں میں مفید ہے۔

بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو ترجیح دیں، وہ سرٹیفیکیشنز حاصل کریں جو فیلڈ میں کام کرتے ہوئے واقعی آپ کی قابلیت اور اطمینان بڑھاتے ہیں۔ جب حقیقی تجربے کو مناسب سرٹیفیکیشن کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے، اور اس وقت کوئی بھی اعلیٰ سطح کا سرٹیفیکیشن محض کاغذ پر موجود سند ہونے کے بجائے واقعی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 

رابطے میں رہیں۔ باخبر رہیں۔

 

اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں اور برکتیں ہمیشہ ہم پر قائم رکھے۔

More HSE Articles

Subscribe to HSE NOTEBOOK

Subscribe to receive the latest updates on HSE training, consultancy insights, safety certifications, auditing guides, and industry news.